سوات(مارننگ پوسٹ)  مینگورہ بائی پاس پر موٹر کار دریائے سوات میں گرنے سے دو افراد جاں بحق اور دو کو زندہ بچالیا گیا۔ گذشتہ رات ایک موٹر کار جس میں چار دوست سوار تھے، بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث دریائے سوات میں جاگری۔جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد سجاد اور عبدالرحمان کو مقامی لوگوں نے بچالیا اور دو نوجوان معراج اور فاروق سکنہ امانکوٹ مینگورہ لاپتہ ہوگئے۔ بدھ کو خدائی خدمتگار محمد ہلال نے معراج اور فاروق کی لاشوں کو دریا سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا۔