خیبر پختونخوا حکومت نے سوات اور ہری پور میں سیلاب اور دیگر آفات سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کیلئے82کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دیدی سڑکوں کی بحالی چاپانی حکومت کے تعاون سے کی جائیگی۔ صوبائی ورکنگ ترقیاتی پارٹی کے خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ 2001سے لیکر اب تک چاپانی حکومت قدرتی آفات سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کیلئے امداد فراہم کرتی ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے قدرتی آفات سے متاثرہ صوبے کی متعدد سڑکوں کی بحالی کیلئے چاپانی حکومت سے رابطہ کیا گیا جس میں انہوں نے امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے سڑکوں کیلئے امداد کی فراہمی کی منظوری جلد جاپانی حکومت دیدے گی تاہم اس کیلئے صوبائی حکومت نے بھی اپنی تیاری مکمل کر لی ہے صوبائی حکومت نے جاپانی حکومت سے چترال گرم چشمہ روڈ اور ڈی آئی خان چشمہ روڈ کی بحالی کیلئے بھی فنڈز کی فراہمی کی درخواست دی ہے اجلاس میں بتایا گیا کہ جاپانی حکومت کی جانب سے تاحال فنڈز کی منظوری نہیں دی گئی تاہم فنڈز منظور ہونے کا امکان زیادہ ہے اسلئے صوبائی حکومت نے سوات اور ہری پور میں سڑکوں کی بحالی کیلئے جاپانی حکومت کی امداد استعمال کرنے کی منظوری وفاقی حکومت سے لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی ضمن میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 82کروڑ 6لاکھ 86ہزار روپے کی منظوری دیتے ہوئے منصوبہ مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کو ارسال کر دیا ہے اس فنڈ سے سوات میں فتح پور سے میاندم 8کلومیٹر روڈپر 23کروڑ 56لاکھ 30ہزار جبکہ ہری پور میں 12کلومیٹر کی ایک سڑک پر 23کروڑ 10لاکھ 40ہزار اور دوسری سڑک پر 21کروڑ6لاکھ 64ہزار روے خرچ کئے جائیں گے سڑکوں کی بحالی کیلئے کنسلٹنسی پر 3کروڑ6لاکھ 18ہزار، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے ساڑھے 4کروڑ جبکہ دیگر اخراجات کیلئے ایک کروڑ 35لاکھ 47ہزار روپے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے منظور کئے ہیں اخراجات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے 5کروڑ41لاکھ 87ہزار روپے مزید رکھے گئے ہیں۔