سوات میں مختلف حادثات میں 7 افراد زخمی اور تین مویشی ہلاک ہوگئے۔ غالیگے کے قریب تیز رفتار موٹر کھمبے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ سرسینئی کبل میں رکشہ کھیتوں میں گرنے سے سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔ غالیگے میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے مویشی خانہ کی چھت گرنے سے تین مویشی ہلاک اور سات کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔
سوات:مویشی خانہ کی چھت گرنے سے 3 مویشی ہلاک
