میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں محدود نشستوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں انٹرنس ٹیسٹ میں کامیاب ہونیوالے ساڑھے 15سو طلبہ داخلوں سے محروم رہ جائینگے اس صورتحال میں امیدواروں نے دوسرے شعبوں کیلئے بھی ٹیسٹ کی تیاریاں کر لی ہیں محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری اور نجی سطح کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں تقریبا 21سو نشستیں ہیں حالیہ دنوں منظور شدہ نشستوں پرداخلوں کیلئے صوبہ بھر سے 44ہزار950طلبہ نے رجسٹریشن کی تھی جن میں سے1120طلبہ ٹیسٹ سے غیر حاضر جبکہ12امیدواروں کے پیپرز کینسل ہوئے تھے ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ میں35ہزار969امیدوار فیل ہوئے ہیں جبکہ صرف15امیدوار90فیصد سے زائد اور753طلبہ نے80سے89.99فیصد تناسب سے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے مذکورہ دونوں درجوں کے768 طلبہ کے داخلے کنفرم ہیں جبکہ باقی13سو نشستوں پر70سے77.79فیصد مارکس کیساتھ28 سو56 کامیاب امیدواروں کا مقابلہ ہوگاذرائع نے بتایا کہ70سے79.99فیصد مارکس لینے والے مذکورہ طلبہ میں سے1556 افرادبھی نشستوں کی کمی کی وجہ سے داخلوں سے محروم رہ جائینگے جبکہ60.69.99فیصد مارکس لینے والے تمام42سو امیدوار داخلو ں سے محروم رہیں گے۔
محدود نشستیں، ایٹا ٹیسٹ میں کامیاب ہونیوالے ساڑھے 15سو طلبہ داخلوں سے محروم رہ جائینگے
