محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک ماہ سے شہریوں کو نزلہ، زکام، کھانسی اور نمونیا کی شکایات ہیں اس لئے صوبے کے حساس اضلاع بشمول پشاور میں ایچ ون این ون وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے انفلوئنزہ سے بچائو کیلئے جاری گائیڈ لائنز میں شہریوں کو ہاتھ صاف رکھنے ،منہ، گلے اور آنکھوں کو ہاتھوں سے نہ چھونے اورماسک کے استعمال کے مشورے دیئے گئے ہیں جبکہ حاملہ خواتین اور 5 ماہ سے9ماہ کے بچوں کیلئے یہ وائرس مہلک ہوسکتا ہے جبکہ شوگر کے مریض اور موٹاپا سے دوچار لوگوں کیلئے بھی یہ وائرس جان لیوا ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ رواں سیزن میں صوبے میں ابھی تک کسی بھی ہسپتال میں ایچ ون این ون کی تشخیص نہیں کی گئی ہے لیکن پیشگی انتظامات کے سلسلے میں ڈاکٹرز کو الرٹ کیا گیا ہے ۔
صوبے کے حساس اضلاع میں ایچ ون این ون وائرس پھیلنے کا خدشہ
