سوات(مارننگ پوسٹ) سوات پولیس نے ٹمبر مافیا کے خلاف خصوصی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ پہلے روز نو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ مٹہ پولیس نے جنگلات کی کٹائی میں ملوث ذاکر، پرویز خان، انور زادہ، انعام اللہ، سخی جان، خیر اللہ، سید عالم،اکبر اور تاج محمد سکنہ چاڑما تحصیل مٹہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جس کے بعد عدالت نے تمام افراد کو جیل بھیج دیا