سوات(نامہ نگار)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کویقینی بنایاگیاہے، ناقص میٹرئیل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کیاجارہاہے کسی کو عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ان خیالات کااظہار انہوں نے منگلور شینگرئی روڈ کی تعمیراتی کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا دوکروڑ روپے کے خطیرلاگت سے منگلور شینگرئی سڑک پر کام کاباقاعدہ آغاز ہوچکاہے، عزیز اللہ گران خان متعلقہ افرادکوہدایت کی وہ کام کے معیارکاخیال رکھے، اور ناقس میٹریل کے استعمال سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایاگیاہے اورکسی کو غیرمعیاری اورناقص میٹرئیل استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کے عمل کو جاری رکھنے کیلئے عوام بھی پرعزم ہیں اورعوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرنے کویقینی بنایاگیاہے۔
دوکروڑ روپے کے خطیرلاگت سے منگلور شینگرئی سڑک پر کام کاباقاعدہ آغاز
