سوات(مارننگ پوسٹ) سیدوشریف گلد ہ کے مکینوں کی احتجاج رنگ لے آئی پانی کا مسلہ جزوی طورحل کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق سیدوشریف کے علاقے گلدہ نمبر ایک مکینوں نے بار بار پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے مقامی رہائشی حسین حق پرست کے مطابق ان کادرینہ مسلہ جزوی طورپر حل ہوگیاہے اب دوسرے یا تیسرے روز آدھے گھنٹے تک واسا کے طرف سے نلکوں میں پانی آرہی ہے ان کے مطابق پانی پھربھی ان کی ضروریات پوری نہیں کرسکتی مگر پھربھی لوگوں نے سکھ کا سانس لے لئے ان کے دوبڑے محلے حاجی اجڑ او ر ٹیکنی محلے کے ہزاروں مکینوں کو کئی ماہ سے پانی کی عدم فراہی تھی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا خصوصی خواتین کو شدید مشکلات تھی، علاقے کے مکینوں کا اب بھی مطالبہ ہے کہ پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایاجائیں۔ سوات میں پانی فراہم کرنے والے ادارے ڈبیلو ایس ایس سی کے انچارج شاہدخان کے مطابق انہوں نے گلدہ کو متبادل جگہ سے پانی دے رکھی ہے اور بہت جلد گلدہ نمبر ایک سمیت پورے شہر کے پانی کا مسلہ حل کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے سات ارب سے زائد رقم کی لاگت سے گریوٹی سکیم منظور کرادی ہے اس سکیم سے مینگورہ شہر اور ملحقہ علاقوں کے پانی کا مسلہ مستبقل طورپر حل ہوجائیگا۔