سوات(مارننگ پوسٹ)ضلعی ٹرانسپورٹ آفیسر سوات سیکرٹری آرٹی اے انورخان شیرانی کے زیر نگرانی وہیکل ایمبیشن ٹسٹنگ سٹیشن سیدوشریف سوات کے انچارج امتیاز احمد نے حد سے زیادہ دھواں چھوڑنے والے گاڑیوں اور پریشر ہارن رکھنے والے گاڑیوں کے چیکنگ کی حد سے زائد دھواں چھوڑنے والوں کوقانون کے مطابق چالان کیں اور جو این ای کیوز کی مطابق دھواں چھوڑرہے تھے اس کو پاسنگ سرٹیفیکیٹ جاری کئے پریشر ہارن رکھنے والے گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا اور چالان کیاامتیازاحمد انچارج ویٹز نے بتایا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ سوات کے خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور دھواں چھوڑنے والے گاڑیوں کا جڑ سے مکمل خاتمہ کریں اس مہم کو چلانے میں ہم سوات ٹریفک والوں کے بہت مشکور ہیں موٹر وہیکل رولز کے سیکشن 74 سب سیکشن ٹو کلاس ون میں وہ گاڑی جو شور مچاتے اور دھواں چھوڑتے ہیں اس کو چالان کیا جائے اور اس کو وارننگ دی جائے تاکہ اس کی ریپئیرنگ کی جائے اور ماحول دوست بن سکے