سوات(نامہ نگار)سبزی منڈی معاملہ، مینگورہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ، کل سے تختہ بند میں کاروبار شروع کرنے کااعلان، دوران تقریر عبدالرحیم نے قمیص اتارکرانوکھا احتجاج ریکارڈ کردیا، مظاہرین کاوزیراعلیٰ محمود خان، وفاقی وزیر مراد سعید، ایم این اے سلیم الرحمان اور چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم اوردیگر حکومتی نمائندوں کے خلاف شدید نعرہ بازی، سوات ٹریڈرز فیدریشن کے صدر عبدالرحیم کی طرف سے انتظامیہ اور حکمرانوں پر لفظی گولہ باری، سوالہ چیمبر آف کامرس نے بھی تختہ بند گروپ کی حمایت کردی، ہوٹل ایسوسی ایشن بھی تختہ بند گروپ کی حمایت میں میدان میں آگیا، تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی کی منتقلی کا معاملہ مزید گھمبیر ہوگیاہے، جبکہ تختہ بندگروپ اپنے مؤقف پرقائم رہا، اس سلسلے میں نشاط چوک مینگورہ میں اڑھتیوں اور مزدور طبقہ کا ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی، مظاہرین نے پی ٹی آئی حکومت، ممبران اسمبلی اورانتظامیہ کے خلاف شدیدنعرے بازی کی، ایم پی اے فضل حکیم، ایم این اے سلیم الرحمان، مرادسعید اور صوبائی حکومت کیخلاف نعروں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ کمشنر ملاکنڈڈویژن نے غریبوں سے ان کے منہ کانوالہ چھین لیاہے آج دسویں روز ہے کہ غریبوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں، ان کاکوئی پرسان حال نہیں، کمشنراور دیگر انتظامی حکام عالیشان بنگلوں میں بیٹھ کر غریبوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، انہوں نے کہا کہ میں غریبوں کے خلاف اٹھنے والے ہاتھوں کو روکنے کاتہیہ کررکھاہے، آج انتظامیہ کی غلط اقدام کی وجہ سے سبزی منڈی کے پانچ ہزار مزدور بیروزگارہوکرفاقوں کاشکارہے روزمرہ کی بنیاد پر دہاڑی کرنے والوں کے گھروں میں فاقوں کاکسی کو احساس تک نہیں ہے۔ آج ان غریبوں کے گھروں میں خواتین اور بچے بدست بددعاہیں اور روزانہ کے حساب سے ان غریبوں کے گھروں میں اس ظالم انتظامیہ کے لئے بددعائیں مانگی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کیخلاف جھکنے کے بجائے ڈت کر مقابلہ کرناچاہتے ہیں انتظامیہ اور حکام کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج میں یہ اعلان کرتاہوں کہ کل سے ہم تختہ بند میں باقاعدہ بولی لگاکر سبزی کاکاروبار شروع کرینگے، انہوں نے تمام اڑھتیوں اورمزدوروں سے کہا کہ کل بروز منگل وہ تختہ بند آکر باقاعدہ طورپرکام شروع کریں، میں دیکھتاہوں کہ کون ہمیں رکھواتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر آخری حد تک جائیں گے، اورکسی کو غریبوں کی معاشی قتل کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ کمشنرملاکنڈڈویژن لوگوں کے روزگارکاقاتل بننے کے بجائے ان غریبوں پررحم کریں انہوں نے کہا کہ پیسوں کے آگے یہ لوگ بے بس ہوچکے ہیں، مجھے کوئی بھی نہیں خریدسکتے، جیل میرے کوئی انوکھا کام نہیں جیل میرا سسرال ہے مظاہرے سے سوات چیمبر آف کامرس کے صدر یوسف علی خان، سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہدخان ڈاکٹرخالدمحمود،حضرت ماما، حاجی حیات علی، محسن کمال اور دیگر نے بھی خطاب کیا اورتختہ بند گروپ کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔