سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ محمود خان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے فضل حکیم خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے انہوں نے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں فضل حکیم خان نے مرحومہ کی وفات کو محمود خان کی فیملی کیلئے عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
وزیر اعلی محمود خان کی والدہ کی وفات پر فضل حکیم کا گہرے رنج و غم کا اظہار
