سوات میں کورونا وائرس سے مزید تین افراد جاں بحق اور26افراد متاثر ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد208 ہوگئی۔مزید 26افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد6482ہوگئی۔ مزید تین افراد صحت یاب ہوگئے۔ سوات میں اس وقت کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد1184 ہے اور668مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔