سوات(مارننگ پوسٹ) عدالتی احکامات کے بعدشاہدرہ سبزی منڈی دوبارہ بحال،اڑتیوں،تاجر برادری،سوات چیمبر اف کامرس کے طرف سے سبزی منڈی کی بحالی کا خیر مقدم،عبدالرحیم کو جلوس میں سبزی منڈی لایا گیا،سبزی منڈی میں جشن ،مزدوروں اور اڑھتیوں کے طرف سے وزیر اعلی محمود خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق سوات عدالتی احکامات کے بعد سبزی منڈی شاہدرہ دوبارہ بحال کردی گئی،جس پر کاروباری طبقے نے جشن منایا،اور جلوس کی شکل میں وزیر اعلی محمود خان کو خراج تحسین پیش کیا،سوات ٹریڈ فیڈریشن صدر نے اپنے الفاط میں کہا کہ آج حق کو فتح نصیب ہوئی ہے عوام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا،اجلاس میں الحاج زاہد خان،شاہد علی،یوسف علی اور ڈاکٹر خالد محمود بھی شامل تھے