عدالت سے حکم امتناعی ختم ہونے کے بعد محکمہ صحت نے مچھروں کے تدارک اور کنٹرول کیلئے24اضلاع میں انٹامالوجسٹ کو گریڈ سترہ میں بھرتی کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے آئندہ دنوں کیدوران مذکورہ اسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کردیا جائیگا ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے مچھروں پر تحقیق اور اسکی روک تھام سے متعلق حکمت عملی کیلئے مچھروں کے ماہرین کو بھرتی کرنیکی منصوبہ بندی کی تھی جس پر گزشتہ ڈیڑھ سال سے عدالت میں سٹے لیا گیا تھا ڈی جی ہیلتھ سروسز کے مطابق مذکورہ سٹے کو ختم کردیا گیا ہے جس کی روشنی میں24اضلاع میں انٹامالوجسٹ کی بھرتیاں کی جائینگی۔
پختونخوا کے24اضلاع میں مچھروں کے ماہرین بھرتی کرنے کافیصلہ
