محکمہ صحت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل پانچ ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیشرفت کے سلسلے میں فوکل پر سنز جبکہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات میں ڈینٹل شعبے کے قیام کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی نامزدگی کردی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت میںنئے شامل کئے گئے پانچ ترقیاتی منصوبوں میں تیزی کیلئے چار فوکل پرسنز نامزد کردئیے ہیں فوکل پرسنز کو منصوبوں کے اخراجات، متعلقہ اداروں سے روابط اور فزیبلٹی سے متعلق امور کی نگرانی کا ٹاسک دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ فوکل پرسنز کو بروقت پی سی ون کے مسودے بھی تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے اس طرح سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات میں ڈینٹل شعبے کے قیام کیلئے گریڈ اٹھارہ کے ڈینٹل سپیشلسٹ ڈاکٹر ترن کمار کو پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے اس حوالے سے جمعہ کے روز محکمہ صحت کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔