ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تعلیمی اداروں میں بی اے کی جگہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی ہے ایسوسی ایٹ ڈگری بی اے کی برابرہوگی،اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کو مذکورہ فیصلے سے آگاہ کردیا گیاہے ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نئے تعلیمی سال سے بی اے پروگرام کو ختم کرکے ان کی جگہ تعلیمی اداروں میں دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی ہے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام چار سمسٹرزپر مشتمل ہوگا اور یہ بی اے کی ڈگری کے برابر ہوگا ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کردیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ نئے تعلیمی سال سے تعلیمی اداروں میںدو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔
پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بی اے کی جگہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کی منظوری
