اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گذشتہ روز پاکستان آمد ہوئی۔معزز مہمان محمد بن سلمان کا ملکی سرزمین پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ور اب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی شہری فرمان خان کے نام پر اسپتال بنانے کی ہدایت کر دی۔سعودی ولی عہد کی ہدیت پر یہ اسپتال خیبرپختونخوا میں بنایا جائے گا جو کہ پاکستانی شہری فرمان خان کے نام پر بنایا جائے گا۔فرمان خان نے 2009ء میں جدہ میں آنے والے سیلاب میں 14 افرد کی جان بچائی اور اپنی جان دے دی
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خیبر پختونخوا میں پاکستانی شہری فرمان خان شھید کے نام پر اسپتال بنانے کی ہدایت
