سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں سینکڑوں طلبا اور اساتذہ کا حکومت کے خلاف مظاہرہ، واوچر سکیم کے تحت معاہدے کے مطابق رقم نہیں دی جارہی ہے، مظاہرین، تفصیلا ت کے مطابق مینگورہ نشاط چوک میں مختلف نجی سکولوں کے سینکڑوں طلباء اور اساتذہ کا حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ مظاہرین نے کئی گھنٹوں تک نشاط چوک میں نعرہ بازی کی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سکولوں کے اساتذہ نے کہاکہ بیس مہینوں سے سوات میں زیرتعلیم آٹھ ہزار سے زائد بچوں کی فیس حکومت کے ذمہ واجب الدا ہے مگر تاحال اسکی ادائیگی نہیں ہورہی ہے جس سے ہزاروں طلبا کی پڑھائی بند ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے اقراء فروغ تعلیم پراجیکٹ کے تحت نجی سکولوں سے معاہدہ کیا تھاکہ گلی کوچوں سے غریب اور مستحق طلبا ء کو تعلیم دی جائیں جس کی فیس جوکہ معمولی ہے اور اخراجات کے زمرے میں آتی حکومت نے دینے کا معاہد ہ کیا مگر بیس مہینوں سے یہ ادئیگی بند کردی گئی جس سے صوبے میں پچاسی ہزار سے زائد بچے متاثرہورہے ہیں۔ سکولوں کے سربراہوں نے دہمکی دی اگر ایک ہفتے کے اندر خیبر پختون خوا حکومت نے بقایاجات ادا نہیں کی تو صوبے بھر سے پچاسی ہزار بچوں کو وزیراعلی کے آبائی علاقے مٹہ میں جمع کرکے دہرنا دینگے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور چاٹس اٹھائے تھے جس پر ان کے مطالبات درج کئے گئے تھے۔
مینگورہ میں سینکڑوں طلبا اور اساتذہ کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
