سوات  (مارننگ پوسٹ)  تحصیل کبل کے علاقہ کانجو میں فرانس سے آنے والے شخص نے نئی نویلی دلہن کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق اَنیس ساکن بر کانجو کچھ عرصہ پہلے پاکستان آیا تھا۔ اَڑھائی ماہ قبل ان کی شادی مسماۃ (ث گ) سے ہوئی تھی۔ گذشتہ روز ملزم شوہر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی اہلیہ کوگولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش اور اس کی تلاش شروع کردی۔