سوات(مارننگ پوسٹ) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر آمیر مقام نے کہا ہے کہ ضلع بنانے سے تبدیلی نہیں آتی ،وزیر اعلیٰ ضلع سوات مراعات دیں ، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں مل کر ہارس ٹریڈنگ کررہی ہے ،بہت افسوس کا مقام ہے کہ عمران خان نے کے پی کے ممبران کو سینٹ الیکشن میں کس قیمت پر بیچ دی ہے ،ہر وقت میں سواتی عوام کے حقوق کے لئے اسمبلی اور ہر فورم میں آواز اٹھائی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ ڈھیرئی گراونڈ پر سوئی گیس کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بہت زیادہ کام کئے ہیں اور عوام ساری باتیں سمجھ سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک کا آئندہ وزیر اعظم شہباز شریف ہوگا اور میاں محمد نواز شریف کے قیادت میں ہم متحد ہیں ،انہوں نے عوام کو ایڈوانس مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ائیگی ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالی کا احسان ہے کہ بغیر کسی ممبر اسمبلی کے سوات کے عوام کے لئے سوئی گیس اور بجلی کے منصوبوں میں اربوں لاگت کے کام ہورہے ہیں انہوں نے کہا پاک فوج اور عوام دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور دہشتگردی میں اسمبلی فورم اور ہر فورم میں سوات کے عوام لئے آوازاٹھائی ہے ،انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں ہارس ٹریڈنگ کررہی ہے جبکہ یہ دونوں جماعتیں باہر سے ایک دونوں کو گالیاں دے رہی ہے جبکہ اندر سے یہ ایک ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اصول سینیٹ الیکشن میں کہاں تھے جو وہ عوام کے ساتھ کررہے تھے ۔ جلسے کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قیادت جن میں ضلعی ناظم محمد علی شاہ ، سید افضل شاہ ، انجینئر حنیف خان ، حاجی جلات سمیت پارٹی کارکنان اور عوام کثیر تعداد میں شریک تھے جبکہ اس موقع پر انہوں نے ڈھیرئی تا تحصیل مٹہ کے علاقے تک سوئی گیس منصوبے کا افتتاح بھی کردیا ۔