خیبر پختونخواحکومت نے پبلک سیکٹر کی جامعات میں بھرتیوں پرعائدپابندی ختم کر دی ہے۔ وائس چانسلرز کو منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواکی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی حکومت نے 27اگست کو پبلک سیکٹرکی جامعات میں بھرتیوں پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے جاری احکامات واپس لے لئے ہیں اور صوبے کی پبلک سیکٹرکی 30جامعات کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق یونیورسٹیوں میں منظورشدہ خالی آسامیوں پر یونیورسٹی ماڈل ایکٹ 2012کے مطابق بھرتیاںکرے۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مالی بحران کی وجہ سے 27اگست کو صوبے کے پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی۔