پرائیویٹ ٹیسٹنگ اداروں کے حوالے سے شکایات سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کی مشاورت سے سرکاری محکموں اور اداروں میں بھرتیوں کے عمل کیلئے وفاقی سطح پرایٹا کے طرز پر ٹیسٹنگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں سے تجاویز طلب کی ہیں ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوااور پنجاب میں پرائیویٹ ٹیسٹنگ اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے شکایات سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت نے وفاقی اور صوبائی محکموں اور اداروں میں بھرتیوں کے عمل کیلئے وفاقی سطح پر ٹیسٹنگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت شروع کرکے ان سے تجاویز طلب کی ہیں ذرائع کے مطابق نئی سرکاری ٹیسٹنگ اتھارٹی کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوگا جبکہ اس کی برانچز چاروں صوبوں میں قائم کی جائیں گی۔