اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے ملک بھر کے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں وزارت داخلہ نے تھانوں میں تشدد کی روک تھام اور شفاف تفتیش کے لیے بھی اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تھانوں میں ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کنٹرول روم بنایا جائے گا ،ادھر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیف سٹی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت داخلہ بلوچستان حکومت کیساتھ مل کر پراجیکٹ مکمل کرے گی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے تمام اقدامات جلد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
ملک بھر کے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم
