سوات  (مارننگ پوسٹ)    سوات کے تاجروں نے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کو ہر قسم ٹیکس نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ اتوار کو سوات ٹریڈرز فیڈریشن کی جانب سے شہر بھر میں لاوڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کیا گیا کہ سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر اور کابینہ نے مشاورت کے بعد اعلان کیا ہے کہ سوات کے تاجر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کو کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں دیں گے۔ اس لئے تمام دکانداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ”ٹی ایم اے“ کو کسی قسم کا ٹیکس نہ دیں۔