کراچی میں مقیم خوازہ خیلہ کے رہائشی خاندان کے 14 افراد کے بم دھماکے میں مارے جانے کے خلاف خوازہ خیلہ میں سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حکومت سندھ سے فوری طور پر سفاک ملزمان کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر تاجربرادری اور متاثرہ خاندان کے عزیز و اقارب نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے خوازہ خیلہ بازار میں ریلی نکالی اورنعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے خوازہ خیلہ بازارکے راحت علی، ساجد خان، سیراج خان، نوید اقبال، محبوب الرحمان، نذیر احمد، خان اکبر اوردیگر مقررین نے کہاکہ کراچی میں برسوں سے مقیم نہتے اورمعصوم خواتین اور بچوں پر حملہ کرنا شرمناک فعل اور حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔