سوات (مارننگ پوسٹ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے ضلع بھر میں تالہ بند ہڑتال کی۔ 2 مئی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا۔ احتجاج کے دوران کلرکس ضلعی کچہری سے جلوس کی شکل میں احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے، جہاں احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں ایپکا سوات کے صدر نے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں اضافہ کے تناسب سے کلرکوں کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے۔ 2016.17,18میں ایڈہاک ریلیف فنڈ کو بیسک پے میں شامل کیا جائے۔ ہاؤس رینٹ میں ساٹھ فیصد اور میڈیکل الاؤنس پانچ ہزار روپے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے کلرکس مطالبات منظور نہ ہونے پر دو مئی کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے