سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں کسی بھی بچے کو تعلیم سے محروم نہیں کیا جائے گا انہوں نے بی ایس کے طلبہ و طالبات کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ زیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے خصوصی طور پر ضلع سوات میں جہانزیب کالج سمیت دیگر کالجوں کے بی ایس کیلئے ہر ڈیپارٹمنٹ میں دس دس سیٹوں کا اضافہ کردیا ہے جس پر ہم وزیراعلیٰ کے بے حد مشکور ہیں یاد رہے کہ گزشتہ روز فضل حکیم خان نے پشاور میں وزیراعلیٰ محمود خان سے اس حوالے سے ملاقات کی تھی جس پر وزیراعلیٰ نے فوری طور پر ہدایت جاری کی تھی تاکہ کوئی بچہ بھی تعلیم سے محروم نہ ہوفضل حکیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان پورے صوبہ خیبرپختونخوا کو ایک جیسے نظر سے دیکھتے ہیں اور لوگ بھی ان کے اقدامات کو سراہتے ہیں وزیراعلیٰ محمود خان ایک سچے،ایماندار اور دیانتدارشخصیت کے مالک ہیں اور خیبر پختونخوا کے لوگوں کا اعتماد مکمل طور پر بحال ہے۔