سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں مینگورہ بازار کی اندرونی اورفضاگٹ تک سڑکوں پر فوری طور پر تارکول بچھانے کے کام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں فضل حکیم خان نے این ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ مینگورہ بازار کی اندرونی اور فضاگٹ تک سڑکوں پر فوری طور پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ نکاس کا بھی پورا خیال رکھا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہوانہوں نے اجلاس میں ضلع سوات کے تمام افسران پر زور دیا کہ جن علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہے اُنہیں مزید تیز کیا جائے اور جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے انہوں نے واضح کیا کہ ہم تمام تعمیراتی کام کا معائنہ ہر وقت کریں گے تاکہ یہ تمام منصوبے عالمی معیار کے مطابق مکمل ہوں اور نہ صرف مقامی لوگوں کو سکون ملے بلکہ یہاں آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی سوات کی سیر و تفریح کے بعد خوشگوار یادوں کے ساتھ واپس ہوں انہوں نے مزید کہا کہ اپنے حلقہ پی کے 5کے عوام مجھے بہت عزیز ہیں اور اُن کوہم تمام سہولیات فراہم کرے گے ہماری خواہش ہے کہ عوام کے مسائل بغیر کسی سفارش حل ہوں اور سرکاری محکمے عوام کے تابع ہوں انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے نالوں اور دیگر تعمیراتی سکیموں پر بھی کام تیز کیا جائے جبکہ سڑک کا تعمیر اتی کام بھی ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کے رش آور جام کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی قطعًا کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی سمجھوتا کیا جائے گا اسلئے تمام کام بروقت اور معیاری انداز میں سرانجام دیا جائے۔