سوات(مارننگ پوسٹ)ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی عالمی یومِ بصارت منایا گیا، اس دن کی مناسبت سے ایس پی ایس کالج میں منعقدہ پروگرام میں بصارت سے محروم افراد کے علاوہ کثیرتعداد میں اساتذہ، طلبہ، پاک فوج کے جوانوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں مطالبہ کیا گیا کہ نوکریوں میں دو فی صد کوٹہ خصوصی افراد کے لیے رکھا گیا ہے، جس پر دوسرے معذور بھرتی کیے جاتے ہیں۔ دوسری طرف بصارت سے محروم افراد میں ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی تک کے افراد در درکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ اس موقع پر حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ بصارت سے محروم افراد کی حالت زار پر رحم کیا جائے۔ پروگرام میں بصارت سے محروم فنکاروں نے موسیقی کا اہتمام بھی کیا تھا، جس میں روایتی موسیقی کے ساتھ ٹپے پیش کیے گئے۔
سوات، عالمی یومِ بصارت بارے ایس پی ایس کالج میں پروگرام کا انعقاد
