خیبرپختونخوامیں انسدادپولیو مہم میں خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز کا معاوضہ بڑھانے کافیصلہ کیاگیاہے’اس سلسلے میں معاوضہ پانچ سوسے بڑھاکر 1ہزار کرنے کی تجویز دیدی گئی ہے جس کیلئے صوبائی حکومت کو سفارشات جلد ارسال کردی جائیں گی سفارشات کی منظوری کے بعدصوبہ بھرمیں پولیو مہم میں حصہ لینے والے ورکرز کو روزانہ کے حساب سے ایک ہزار روپے اداکئے جائیںگے ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی دینے والے رضاکاروں کو پانچ سو روپے یومیہ ملتا ہے جس میں موجودہ مہنگائی اور ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے سو فیصد اضافے کی سفارش تیار کی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹرکی جانب سے ہیلتھ سیکرٹریٹ کو تحریری طورپر مراسلہ ارسال کردیا گیاہے جس میں پولیو ورکرز کے معاوضے پانچ سو سے ایک ہزار یومیہ کرنیکی تجویز پیش کی گئی ہے اس کے علاوہ مہم کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز بھی دیئے جائیںگے جس سے مہم کی افادیت میں مزید بہتری آئے گی ۔
خیبرپختونخوا،پولیو ورکرز کا یومیہ معاوضہ5سو سے1ہزار کرنے کی تجویز
