سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں ٹیکسوں کے غیر اعلانیہ نفاذ کا عمل شروع کردیاگیا۔ صوبے کے زیر انتظام قبائلی علاقہ ملاکنڈ ڈویژن میں ”پاٹا” کے خاتمے کے بعد حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن پانچ سال کے لئے ہر قسم ٹیکسوں سے مستثنٰی ہوگا۔ سوات میں پی ٹی سی ایل نے”سروس چارجز” کے نام پر 15فیصد ٹیکس ماہانہ بل میں وصول کرنا شروع کردیا۔ اس طرح ملک کے دو بڑی کورئیر کمپنیوں نے بھی باقاعدہ جنرل سیلز ٹیکس لینا شروع کردیا ہے۔ باقاعدہ رسید میں 15فیصد ٹیکس لکھا جاتا ہے۔ اس طرح سوات میں بیشتر نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں جب برینڈز کے فرنچائز کے مالکوں سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں سیلز ٹیکس وصولی کی تصدیق کردی۔
سوات میں ٹیکسوں کے غیر اعلانیہ نفاذ کا عمل شروع
