سوات  (مارننگ پوسٹ)  سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ چونگہ میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جھلس گئے۔ زیارت گل اپنے بھائی محمد گل اور ساتھی عابد کے ساتھ کھیت میں کام کر رہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے تینوں جھلس گئے۔ ان میں سے زیارت گل کے جسم کا بیشتر حصہ جھلس گیا۔ تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گی