سوات  (مارننگ پوسٹ)   سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے کوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی کی زدمیں آکر 9 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل چارباغ کے علاقے کوٹ (نویکلے) میں نو سالہ بچی عمرجانہ دختر باچا ٹریکٹر ٹرالی کی زدمیں آگئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔