تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈنڈ، گالوچ میں جواں سال لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق مسماۃ (ا) دختر اختر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پستول سے خود پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ اس کو طبی امداد کے لئے پہلے کبل اور بعد میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔