سوات کی داخلی لنڈاکے پولیس چیک پوسٹ پر سواریوں نے پولیس اہلکاروں کی پٹائی کردی، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس بیان کے مطابق دورانِ تلاشی پشاور سے آنے والی موٹر کار میں سوار افراد بلال کمال، صدیق اللہ،مصطفی کمال،شفیق اللہ ولد کمال، فیصل خان ولد جعفر خان، بلال ولد جمعہ خان ساکنان چارباغ نے موٹر کار سے اُتر کر پولیس کے ساتھ گالم گلوچ اور ہاتھا پائی شروع کرکے پولیس کو لاتھوں اور مکھوں سے مارا۔ پولیس کی وردیاں پھاڑ دیں جس میں پولیس اہلکاران محمد رحمان، وصال خان اورشوکت شاہ شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ غالیگے میں دفعات 506،186،353،141،337v،147،149 ایف آئی آر رجسٹر کی۔