سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا قوم کے ساتھ ہے کبھی بھی عوام کے حقوق پر ہم نے سودے بازی نہیں کی جب تک ہم زندہ ہیں قوم کو کسی اور کے سامنے جھکنے نہیں دیں گے ضلع سوات کو ماڈل ضلع بنانا ہمارا مشن ہے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے وژن کو عملی جامہ پہناکر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے چیئرمین ڈیڈیک کو اپنے متعلقہ علاقوں کے مسائل سے اگاہ کیاجبکہ فضل حکیم خان نے ان کے مسائل بغور سنے اور انکے پیش کردہ مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ قومی مسائل اور معاملات میں بھی کبھی لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ترقیاتی کام عوام کا حق ہے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرینگے جیتنے بھی ترقیاتی کام جاری ہے وہ عوام کے مشاورت سے جاری ہے اور آئندہ بھی علاقائی لوگوں کے مشاورت سے اسی طرح جا ری رہینگے انہوں نے مزید کہا کہ آزادی مارچ کے نام پر مفاد پرستوں کا ٹولہ آزادی مارچ کی باتیں کرنے والے اقتدار کے بھوکے لوگ ہیں اور اقتدار کے حصول کے لئے یہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں ان کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور روشن مستقبل نہیں بلکہ صرف ملک میں انتشار پھیلانے اور عوام دوست حکومت کو نقصان پہنچانا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے بلیک میل نہیں ہوگی۔