سوات(مارننگ پوسٹ) بریکوٹ میں پی ٹی ایم کے کارکنوں کا مرحوم ارمان لونی کا نماز جنازہ ادا کیاگیا اور اس کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، تفصیلات کے مطابق بریکوٹ میں پی ٹی ایم کے کارکنوں نے کوئی لورالائی میں پروفیسرا رمان لونی کے قتل کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھار کھے تھے اور کوئیٹہ لورالائی میں پی ٹی ایم کے رہنما ارمان لونی کے قتل کے خلاف نعرہ بازی کی اس موقع پر مقرریرن نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ارمان لونی کی قاتلوں کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزاد ی جائیں ، پی ٹی ایم کے کارکنوں نے بریکوٹ بازار میں احتجاجی واک بھی کیا اس موقع پر کوئٹہ میں قتل ہونے والے پروفیسر ارمان لونی کا غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کیا گیا۔