سوات(مارننگ پوسٹ) شانگلہ میں پولیس حکام کا سیکورٹی واصلاحاتی امور اور معاشرتی جرائم پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے ایم اجلاس ڈسٹرکٹ پولیس آفسر شانگلہ کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ماہ رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں اٹھائے گئے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور معاشرتی جرائم خصوصاً ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے پولیس عوام کے درمیان مربوط حکمت عملی کے تحت تعاون بڑھانے کی خاطر جامع لائحہ عمل طے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں اشتہاری مہم چلانے کے لئے علماء و مشائخ، مساجد کے آئمہ، منتخب عوامی نمائندوں کی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سر براہ رسول شاہ نے پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ علاقائی حدود کے اندر امن و امان کی مجموعی صورت حال برقرار رکھنے اور تحفظ عامہ یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں، شرپسند و مشکوک افراد کی کڑی نگرانی یقینی بنائے جائے جبکہ شیہہ کمیونٹی قراقرم ہائے وے پر مومنٹ کرتے ہیں ان کی سیکورٹی اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی سیکورٹی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، میں کوئی بھی سیاسی مداخلت پولیس فورس میں نہیں مانتا مزید جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں خاص کر دوران تراویح ایس ایچ اوز ان روڈ ہونگے اور تمام مساجد کی سیکورٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔
ماہ رمضان المبارک میں دوران تراویح تمام مساجد کی سیکورٹی کا خاص خیال رکھا جائے،ڈی پی او شانگلہ
