سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ گنبد میرہ میں پانی کی بدستورقلت،عوام پانی کے بوند بوند کو ترس گئے ۔منظور شدہ ٹیوب ویل پربھی کام نہ ہونے کے برابر،تین ماہ گزرنے کے باوجود بھی ٹیوب ویل مکمل نہ ہوسکا،واسا کمپنی مینگورہ نے جس ٹھیکدار کو ٹھیکہ دیا اس نے دوسرے ٹھیکہ دار کو دے دیا، جنہیں ادائی گی نہیں کی گئی ہے جس وجہ سے کام انتہائی سست روی کا شکار ہے،جبکہ ٹیوب ویل پر کام کی جگہ سے ہزاروں روپے کا سامان بھی چوری کیا گیا ہے،حکومت اور مقامی ایم پی اے اس متعلقہ مسلے پر فوری نوٹس لے ، اور اہل علاقہ کو پانی بحران سے نجات دلائی جائی،ورنہ منتخب ایم پی اے کے گھر کے سامنے بھر پور احتجاج کرینگے،جس کی ساری زمی داری واسا مینگورہ حکام پر ہوگی
مینگورہ ، نواحی علاقہ گنبد میرہ میں پانی کی بدستورقلت جاری ،عوام پانی کے بوند بوند کو ترس گئے
