وزیراعلیٰ محمود خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے کارکنوں کا میرے گھر کے سامنے حالیہ دھرنے اور جلسے انتہائی بزدلانہ اور شرمناک سیاسی فعل ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کی یہ حرکات عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتی ، اب صوبے کے عوام باشعور ہو چکے ہیں وہ ان کے کھوکھلے نعروں میں آنے والے نہیں۔ اُنہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں اورآبائی گائوں میں نہیں بلکہ پشاورکی سرکاری رہائش گاہ میں رہائش پذیر ہوں ۔جمعیت علمائے اسلام (ف)نے یہ سارا ڈرامہ پارلیمنٹ میں واپس آنے کیلئے رچایا ہوا ہے جس کیلئے جمعیت علمائے اسلام (ف)نے تمام سیاسی اقدار کو پس پشت ڈالا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پارلیمنٹ میں آنے کیلئے عوام کے ووٹ حاصل کئے جاتے ہیں نہ کہ کسی کے گھر کے سامنے جلسے اور دھرنے دیئے جائیں۔ افتتاحی تقریب میں وزیر مال شکیل خان، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع و صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر، ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان ،ایم پی ایز، پیر فدااور ملک واجدخان نے تقریب میں شرکت کی ۔