سوات(مارننگ پوسٹ) انٹی نارکوٹیکس ویلفیئرارگنائزیشن رجسٹرڈسوات کے وفدکے زیرقیادت چیئرمین ضلع سوات سیداصف علی شاہ نے تحصیل بریکوٹ کے چیئرمین فضل احد لالاجی اورکابینہ کے ممبران بھی وفد میں موجود تھے، وفد نے تحصیل بریکوٹ میں عوامی اگاہی مہم کے سلسلے میں ڈی پی او سوات سیداشفاق انورکے مطابق منشیات کے خلاف پورے سوات میں منشیات کیخلاف عوامی اگاہی مہم اورریلی کاآغاز ہوا، اس سلسلے میں تحصیل بریکوٹ میں مختلف سرکاری اورپرائیویٹ سکولوں میں منشیات کے خلاف ریلی اوردیگرتقریبات منعقد کی جائیگی، ڈی پی او سوات کے ہدایات کے مطابق تحصیل کے DSPاورSHOsاس میں شرکت کرینگے، انشاء اللہ ہماراکوشش ہے کہ سوات سے منشیات کے لعنت کو کیاجائیگا۔ اور یہ آگاہی مہم انٹی نارکوٹیکس فورس KPKڈسٹرکٹ پولیس اورانٹی نارکاٹیکس ارگنائزیشن کومشترکہ طور پر چلائیں گے۔ اورمنشیات کیخلاف عوام میں آگاہی مہم کے سلسلے میں ضلع سوات کے تمام مکتب فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس میں بھرپور شرکت کریں اوراس لعنت کو ختم کرنے میں ہماراساتھ دیں۔ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل باچاحضرات نے اپنے طرف سے اورتمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کے طرف سے بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔ اورکہا کہ ہم اس کارخیرمیں بھرپور شرکت کرینگے۔