دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں معیار جندول لوئر دیرسے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولرنسیم شاہ کو شا مل کرنے پر ان کے والدین اورعلاقے کے عوام خوشی سے نہال ہیں، نسیم شاہ کے والد حاجی مظفر شاہ اور بھائی سلیم شاہ نے بتا یا کہ نسیم شاہ کو بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا شروع میں گائوںمیں کرکٹ کھیلنا شروع کی، والد نسیم شاہ کو کرکٹ کھیلنے پر ڈانٹتے تھے تاہم ان کی اچھی بائولنگ پر ان کے ساتھی پر امید تھے کہ وہ مستقبل میں اچھا بو لربن سکیں گے، انہوں نے بتا یا کہ نسیم شاہ نے پہلی بارضلع سوات میں انڈر16ٹرائل میں حصہ لیا جہان کی سلیکشن کی گئی لیکن عمر کم ہونے کی وجہ سے وہ رہ گئے اس کے بعد پشاور میں انڈر19 ٹرائل میں دورہ دوبئی کیلئے ایشاء کپ کیلئے سلیکٹ ہو گئے،وہ سری لنکا،افریقہ، دوبئی اور آسٹریلیا کا دورہ بھی کرچکے ہیں ،وہ پاکستان انڈر16کی جانب سے 32وکٹیں لیکر پاکستان بھر میں ٹاپ پوزیشن پر آئے جبکہ وہ پاکستان نیشنل ٹی 20سنٹر پنجاب کی ٹیم کی جانب سے کھیل رہے ہیں، کرکٹرنسیم شاہ کا تعلق امیر جماعت اسلامی پا کستان سراج الحق کے آبائی حلقہ انتخاب جندول لوئر دیر سے ہے۔سینیٹر سراج الحق نے نسیم شاہ کو قومی کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہونے پران کے والد حاجی مظفر شاہ کو فون کرکے مبارک باد دی۔ واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں لوئر دیر کے علاقہ میدان کے فاسٹ بولر عمران خان سینئر بھی شامل کیا گیا اس طرح لوئر دیر سے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم میں دو فاسٹ بولرز شامل کئے گئے جوکہ لوئر دیر کیلئے ایک اعزاز ہے ۔
لوئر دیرسے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولرنسیم شاہ قومی کرکٹ ٹیم میں شا مل
