سوات   (مارننگ پوسٹ)   سوات میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تندور والے پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ سوات تندور ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعیم خان کے مطابق آٹے کی بوری پانچ ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ انتظامیہ نے ان کو 130گرام روٹی کا نرخ دس روپے دیا ہے۔ اس قیمت میں تندور والے مسلسل نقصان اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت کے حساب سے روٹی کا وزن اور قیمت مقرر کی جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا، تو مجبوراً تمام تندوروں کو بند کیا جائے گا۔