پشاور(مارننگ پوسٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن میں سیاحتی مقامات تک سیاحوں کو رسائی فراہم کرنے کیلئے متعدد سڑکوں کی تعمیر کیلئے 4ارب 40کروڑروپے منظور کر لئے منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی ۔ منصوبے کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے 47کلومیٹر طویل 10سڑکوں کی تعمیر کیلئے دو ارب روپے منظور کئے گئے ہیں سوات میں 3کلومیٹر اناکار روڈ کیلئے 11کروڑ20لاکھ ، مرغوزار سے ایلم روڈتک 7کلومیٹر سڑک کیلئے 26کروڑ، 6کلومیٹر میدان بشام لک روڈ کیلئے 22کروڑ30لاکھ، 4کلومیٹر ارین درال روڈکیلئے 14کروڑ90لاکھ، 3کلومیٹر طویل گودار لک روڈ کالام کیلئے 11کروڑ20لاکھ، بحرین جگہ سے بالا گڑھی روڈ تک 4کلومیٹر سڑک کیلئے 14کروڑ90لاکھ، بونیر میں 7کلومیٹر ڈاگ سرچارونہ روڈ کیلئے 26کروڑ، شانگلہ میں 6کلومیٹر طویل پیر سرروڈ کیلئے 22کروڑ30لاکھ، 4کلومیٹر طویل برگ بانڈا روڈ کیلئے 14کروڑ90لاکھ اور 3کلومیٹر کافر بانڈا روڈ کیلئے 11کروڑ20لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں اراضی کی خریداری کیلئے 25کروڑ روپے رکھے گئے ہیں