سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں مکان اور کارخانے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ مینگورہ کے نیو روڈ کے محلہ عیسیٰ خیل میں عمر زمان کے گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے گھر کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ملوک آباد میں روئی کے کارخانے میں آگ لگنے سے کارخانے میں موجود سامان جل گیا۔ ریسکیو1122کے اہلکاروں نے دونوں واقعات میں پہنچ کر آگ بجھائی۔
مینگورہ ،شارٹ سرکٹ سے گھر اور کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی ،لاکھوں کانقصان
