سوات (مارننگ پوسٹ )ملاکنڈ ڈویژن کے معذورافراد کا اہم اجلاس، حکومت سے ان کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ، سوات میں فرینڈز آف پیرالیجک تنظیم کے دفتر قیام کا فیصلہ، اجلاس میں سوات عوامی پارٹی کے چیئر مین ڈاکٹر محمد اقبال اور جنرل سیکرٹری نظر حسین بھی شریک تھے ،انہوں نے معذوروں کو مکمل یقین دہانی کرائی اور ان کے مسائل اور مشکلات کو متعلقہ حکام سے آگاہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ہوا ۔اجلاس ایگل آئی ایچ ایم پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں شانگلہ ،دیر ،بونیر اور سوات کے معذرو شریک تھے جس میں منیب سلام ،محمد عمر خان ،فضل محمد،عمر حیات ،عظیم خان ،رحمت ،فضل خالق اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معذوروں کو ان کا جائز مقام اور حقوق فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی سطح پر ہماری دا درسی کی جائے ۔اس موقع پر سوات عوامی پارٹی کے چیئر مین ڈاکٹر محمد اقبال اور نظر حسین نے معذوروں کو اپنی جانب سے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔
ملاکنڈ ڈویژن کے معذورافراد کا اہم اجلاس,سوات میں فرینڈز آف پیرالیجک تنظیم کے دفتر قیام کا فیصلہ
