سوات(مارننگ پوسٹ)انٹر کالجز والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، ابتدائی میچ میں جی ایچ ایس ایس گاگرا بونیر نے گورنمنٹ خوازہ خیلہ کالج کو ہرا دیا، تفصیلات کے مطابق ایس پی ایس کالج کے گراؤنڈ پر انٹر کالجز والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس سوات بورڈ افضال اور پرنسپل ایس پی ایس کالج افتخار علی نے فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا۔ ابتدائی میچ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گاگرا نے ایک آسان مقابلہ کے بعد گورنمنٹ کالج خوازہ خیلہ کو پہلے دو سیٹس میں شکست دے کر مقابلہ سے باہر کردیا۔ دوسرے میچ میں جہانزیب کالج نے بھی ایک آسان مقابلہ کے بعد گورنمنٹ کالج الپورئی کو دھول چٹا دی۔