سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں غیر معیاری چپلی کباب کی فروخت جاری ہے،صفائی کا بھی ناقص انتظام ہے جسکی وجہ سے معدے کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے فی کلوکباب زیادہ قیمت میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ نرخنامے کے مطابق قیمت فروخت 320 روپے ہیں دوسری جانب چپلی کباب میں استعمال ہونیوالی باسی اور ناقص چربی والے گھی اور گلے سڑے ٹماٹروں کے استعمال سے معدے کے امراض پھیل رہے ہیں جبکہ متعلقہ انتظامیہ نے اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مینگورہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں غیر معیاری چپلی کباب کی فروخت جاری
