سوات(مارننگ پوسٹ) منگلور کے علاقہ بنجوٹ میں پرانی عداوت پر موٹرسائیکل سوار کو قتل کردیا گیا، مخالف فریق سے بھی ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ،ایس ایچ اومنگلورالطاف حسین کے مطابق تھانہ منگلور کی حدود میں واقع علاقہ بنجوٹ کے موضع ورانہ گورتئی میں پرانی عداوت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل پر سوار تیس سالہ ارشدعلی ولدسیفورعلی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، وجہ قتل پرانی عداوت بتائی جاتی ہے ، دوسری جانب فائرنگ سے مخالف فریق سے اسدولد شجاع الملک بھی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا ہے منگلور پولیس نے دونوں اطراف سے کراس مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
منگلور کے علاقہ بنجوٹ میں پرانی عداوت پر موٹرسائیکل سوار قتل ۔ایک زخمی
