سوات(مارننگ پوسٹ) کبل سپورٹس گراونڈ میں ڈپٹی کمشنرسوات چیلنج ٹرافی کا آغاز،32 فٹبال ٹیمیں ٹرافی میں شامل،ٹورنامنٹ کا افتتاح سابقہ وائس چیئر مین فٹبال ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن نعمت اللہ خان یوسفزئی اف گل جبہ نے کیا،افتتاحی تقریب کےمو قع پر علاقائی مشران اور بڑی تعداد میں سپورٹس نمائندےشریک ہوئے،افتتاحی میچ ینگ مین امانکوٹ اور عبداللہ شھید مٹہ کے مابین کھیلا گیا،جو پنلٹی کیکس کے بنیاد پر ینگ مین امانکوٹ نے جیت لیا،شائقین کی بڑی تعداد اس ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں